(یو این آئی) راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سابق ممبر پارلیمنٹ اور کم از کم 60 فوجداری مقدمات کے ملزم محمد شہاب الدین نے سپریم کورٹ میں اپنی ضمانت منسوخ ہونے سے بچانے کے لئے ملک کے تین مشہور وکلاء سے رابطہ قائم کیا ہے جن میں دو سابق وزیر قانون بھی شامل ہیں۔
right;">باوثوق ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ شہاب الدین نے فوجداری معاملات کے ماہر وکیل اور سابق وزیر قانون رام جیٹھ ملانی سے اپنی پیروی کرنے کی درخواست کی ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے سابق وزیر قانون کپِل سبل اور سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل امریندر شرن سے بھی رابطہ قائم کیا ہے۔